امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمانالسدیس نے مسجد حرام میں کل جمعہ کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئےقابض صہیونی ریاست کیطرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
السدیس نے کہا کہ”ہم مسجد اقصیٰ کی بار بار بے حرمتیکرنے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے کی جانے مذموم اسرائیلیکوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مسجد حرام کےخطیب الشیخ السدیس نے مسجد الاقصی کے نمازیوں، اس کے علمبرداروں اور اس کے پڑوسیوںپر قابض اسرائیل کے حملوں اور بیت المقدس اور فلسطین کے شہروں میں فلسطینی عوام پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
السدیس نے اس باتپر زور دیتے ہوئےکہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی قرآن مجید کو جلانے کی طرح ایکمذہبی دہشت گردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے شکار اسلام دشمن عناصر کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات سےمسلمانوں کی اپنی مقدس کتاب کے ساتھ عقیدت اور تعلق میں اور اضافہ ہوگا۔