جمعه 15/نوامبر/2024

او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کا خیر مقدم

پیر 27-فروری-2023

حماس نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے اسرائیل کی تازہ ترین کشیدگی پر تبادلہ خیال کے لیے غیر معمولی اجلاس بلانے کا خیرمقدم کیا، اور قبضے کو مجرمانہ اقدام قرار دینے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جاری کردہ ایک بیان میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے (آج) سوموار  کو غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

انہوں نے اس کاوش کو "اہلِ فلسطین کے حقوق اور ان کی جائز جدوجہد کے دفاع میں اپنی تاریخی ذمہ داریوں کا اہم قدم” قرار دیا۔

القانو نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں اور جارحیت کے خلاف مضبوط موقف اپنائیں، بڑھتے  ہوئے جرائم کو ختم کروانے اور اسرائیلی رہنماؤں کو مجرم قرار دلوا کر بین الاقوامی عدالتوں کے سامنے جوابدہ بنائیں۔

مختصر لنک:

کاپی