جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جلادوں کا "ایشل” جیل میں قیدی زکریا الزبیدی پر بدترین تشدد

ہفتہ 4-مارچ-2023

فلسطینی محکمہامور اسیران نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے ایشل جیل میں قید زکریا الزبیدی پربدترین تشدد کیا ہے۔

فلسطینی محکمہاسیران نے جمعہ کی شام کو ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم "ایشل” نامی صہیونی عقوبت خانے میںپابند سلاسل اور قید تنہائی کا شکار اسیر الزبیدی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتےہیں۔ ان کے ساتھ بدسلوکی کی پالیسی کی مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہکرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکرہے کہ اسیر الزبیدی کو اسرائیلی فوج نے فروری 2019 ء کو جنین پناہ گزین کیمپ سےگرفتار کیا تھا۔ اسرائیلی عدالت نے انہیں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ زبیدیاپنےپانچ دیگر ساتھیوں کے ساتھ گذشتہ برس اسرائیل کی جلبوع جیل سے فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

مئی 2022 میں اس کے بھائی داؤدو الزوبیدی کو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہیدکردیا تھا اور شہید کا جسد خاکی ایک سال گذرنے کیے باوجود لواحقین کو نہیں دیاگیا۔ کچھ عرصہ قبل اسرائیلی فوج نے ان کے دو دوسرے بھائیوں جبریل اور یحیی الزبیدیکو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی