جمعرات کی سہ پہرایکصیہونی خصوصی فورس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں کےخلاف کی گئی ٹارگٹ کلنگ کارورائی کے دوران دو مزاحمتی کماندروں سمیت چار فلسطینیوںکو شہید کردیا۔
فلسطینی وزارتصحت نے شہید ہونے والے 4 فلسطینیوں کی لاشیں اسپتالوں میں پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی میں 18 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایاگیا ہے کہ شہداء میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر 29 سالہ یوسف صالح برکات شریم، القدس بریگیڈ کے کمانڈر28 سالہ نضال امینزیدان خازم،37 سالہ شہید لوئیخلیل الزغیر اور سولہ سالہ شہید عمر محمد عوادین شامل ہیں۔
اس مجرمانہکارروائی کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شہر کے مختلف علاقوںمیں جھڑپیں ہوئیں۔