پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غرب اردن:جنین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں دو فلسطینی شہید

منگل 15-اکتوبر-2024

مقبوضہ مغربیکنارے کے شمالی شہر جنین اور اس کے کیمپ پرقابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے دوراندو فلسطینی شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

 

جنین کیمپ کےاندر مزاحمت کاروں کے ساتھ مسلح جھڑپوں کےدوان قابض افواج نے، سویلین گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ جنین اور اس کے کیمپ پردھاوا بول دیا۔

 

جھڑپیں جنین کیمپکے داخلی راستے پر قابض فوج کے خصوصی دستوں کی آمد کے بعد شروع ہوئیں۔ فوج نےانڈر کور یونٹ کی خصوصی فورس کو چھڑانے کے لیے جنین اور اس کے کیمپ میں مزید دستوںکو دھکیل دیا۔

 

عینی شاہدین نےاطلاع دی ہے کہ خصوصی دستے جنین کیمپ کے مضافات میں گھس گئے، جب کہ فوجی گاڑیوں نے”جلمہ” فوجی چوکی سے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

 

ہلال احمر نے کہاکہ اسے کیمپ کے اندر قابض فوج کی فائرنگسےمتعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی لیکن قابض افواج نے اس کے عملےکو اس تک پہنچنے سے روک دیا۔

 

انہوں نے بتایاکہ جنین شہر کے السباط محلے میں قابض فوج کی فائرنگ سے نوجوان محمود ابو الرب شہیدہوگئے۔

 

 

جب کہ جنین میںالرازی ہسپتال کے ڈائریکٹر فواز حمد نے بتایا کہ ایک سترہ سالہ بچہ ریان ابراہیمالسید جنین پر حملے کے دوران قابض افواج کی گولیوں سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔

 

طبی ذرائع نےاعلان کیا کہ شہر اور اس کے کیمپ کے مختلف علاقوں میں قابض فورسز کے ساتھ جھڑپوںکے دوران قابض فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوئے۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ مزاحمت کاروں نےقابض فوج کی گاڑیوں پربم حملے کیے۔

مختصر لنک:

کاپی