جمعه 15/نوامبر/2024

رمضان میں القدس میں دو ہزار اسرائیلی پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

پیر 20-مارچ-2023

عبرانی ذرائع نےانکشاف کیا کہ قابض اسرائیلی پولیس نے ماہرمضان (23 مارچ کو متوقع) کی تیاریوں کے تناظر میں مقبوضہ بیت المقدس میں پولیسفورس کو مزید تقویت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں متعدد فارمیشنز سے 2000 سے زائدپولیس اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عبرانی "واللا”نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیس کی توجہ ماہ رمضان کے دورانجمعہ کے دن ہوگی، جب دسیوں ہزار نمازیوں کی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیےمسجد اقصیٰ کیطرف بڑھیں گے۔

رپورٹ میں پولیسکی تیاریوں کے ایک اور پہلو کا حوالہ دیا گیا، جوالقدس میں سرگرم فلسطینی عناصر کےخلاف گرفتاریاں اور انتباہی نوٹس جاری کر رہی ہے۔ یروشلم سے 10 سے زائد فلسطینیوںکو حال ہی میں انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰکیا گیا کہ حالیہ مہینوں میں یروشلم میں 25 کارروائیوں کو ناکام بنایا گیا، جن میںسے کچھ سوشل نیٹ ورکس کی نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کے بعد کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حالیہ برسوں میں مشرقی یروشلم کے فلسطینی باشندوں کے ساتھ کشیدگی اور تصادمکو کم کرنے کے لیے رمضان کے مہینے میں مکانات کی مسماری کو موخر اور ملتوی کیا گیاہے۔ "ایسا لگتا ہے کہ اس سال اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی