سه شنبه 03/دسامبر/2024

لبنان سے مقبوضہ بیت المقدس میں معالیہ ادومیم کالونی میں میزائل حملہ

اتوار 29-ستمبر-2024

قابض صہیونی فوجنے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے داغا گیا ایک میزائل مقبوضہ بیت المقدس میں معالیہ ادومیم بستی کے قریب گرا ہے۔

 

قابض فوج کا دفاعینظام میزائل کو روکنے میں ناکام رہا، جس نے اپنا راستہ بنایا اور کامیابی سے اپنےہدف کو نشانہ بنایا، جس سے علاقے میں آگ لگ گئی۔

 

عبرانی چینل 12نے اطلاع دی ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں بنیامین کے علاقے میں کئی عمارتوں کونقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 

مقامی ذرائع کےمطابق معالیہ ادومم بستی کے اطراف کے علاقے میں قابض فورسز کے کئی کیمپ موجود ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہمقبوضہ بیت المقدس لبنان کی سرحد سے تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی