فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے مغربی کنارے اور القدس میں مزاحمت کی 8 کارروائیوں کی نشاندہیکی، جن میں سب سے نمایاں دو فائرنگ کی کارروائیاں، آباد کاروں کے حملوں کا سامناکرنا، تصادم کا پھیلنا۔ کل ایک یہودی آباد کار بھی ہلاک ہوگیا۔ یہ آباد کار دوہفتے قبل زخمی ہوگیا تھا۔
پیر کو یہ اعلانکیا گیا کہ تقریباً دو ہفتے قبل "تل ابیب میں”، شہید القسامی المعتزباللہ خواجہ نے "ڈیزنگوف” پر کیے گئے فائرنگ کے حملے کے نتیجے میں زخمی اسرائیلی آباد کار ہلاک ہو گیا تھا۔
مزاحمتی کارکنوں نے”عنزا” گاؤں میں اور جنین میں "ترسلا” کی بستی کی طرف قابضفوج پر فائرنگ کی۔
مزاحمتی نوجوانوںنے الخلیل میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا، "گوش عتزیون” بستی میںآباد کاروں کی گاڑیوں کو پتھروں سے نشانہ بنانے کے بعد تباہ کر دیا۔
4 مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ مقبوضہ یروشلم کے قصبوں العیزریہاور الطور اور طولکرم میں "نتزانی عوز” روڈ پران نوجوانوں نے قابض فوجپر پتھراؤ کیا۔