کل بدھ کی صبحانتہا پسند صیہونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے امریکا پر سخت تنقیدکی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی دائیں بازو کی قابض حکومت پر شدید تنقید کے جواب میںبین گویر نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ "ہم وہاں کے جمہوری نظام کی قدر کرتے ہیں۔اسی وجہ سے انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اسرائیل ایک آزاد ملک ہے نہ کہ امریکیپرچم پر کوئی اور ستارہ”۔
بن گویر نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ انہوں نے زوردے کر کہا کہ پوری دنیا میں یہ واضح ہونا چاہیے کہ یہاں کے لوگ الیکشن میں گئے اوران کی خواہشات ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ روز اپنے بیانات میں صیہونی ریاستکی صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے مخالف فریقوں سے سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ وہ مستقل داخلیبحران کی روشنی میں قابض حکومت کے سربراہ کو مستقبل قریب میں وائٹ ہاؤس کے دورے کیدعوت نہیں دیں گے۔