جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کار اسرائیلی ریاست کے مستقبل سے سخت مایوس:سروے

اتوار 23-اپریل-2023

قابض اسرائیلی ریاستمیں عوامی رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق قابض ریاست میں رائے عامہ کے رجحانات ظاہرکرتے ہیں کہ "آباد کاروں کی اکثریت ریاست کے مستقبل کے بارے میں مایوسی کاشکار ہے۔”

سرکاری عبرانی چینل12 کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق 51 فیصد نے کہا کہ وہ مایوسی کا شکار ہیں،جبکہ صرف 43 فیصد نے امید کا اظہار کیا اور 6 فیصد نے کہا کہ وہ نہیں جانتے۔

عبرانی پبلک چینل’کان‘ نے بھی اپنی رائے شماری میں ایسا ہی سوال پوچھا جس کے 48 فیصد نے جواب دیاکہ آنے والے برسوں میں اسرائیل کے حالات مزید خراب ہوں گے اور صرف 20 فیصد کا خیالہے کہ حالات بہتر ہوں گے۔اس کے علاوہ 19 فیصد نے کہا کوئی تبدیلی نہیں اور 13 فیصدنے کہا کہ وہ نہیں جانتے۔

عبرانی چینل نےاشارہ کیا کہ جب انہوں نے گذشتہ انتخابات کے فوراً بعد یہی سوال پوچھا تو 42 فیصدکا خیال تھا کہ صورت حال مزید خراب ہو جائے گی یعنی انتخابات کے پانچ ماہ بعد جس میںدائیں اور انتہائی دائیں بازو نے اکثریت حاصل کی۔

جب ان سے پوچھا گیاکہ کیا وہ موجودہ حکومت کی طرف سے نمائندگی محسوس کرتے ہیں تو 60 فیصد نے نہیں کہااور صرف 27 فیصد نے ہاں میں جواب دیا۔13 فیصد نے کہا کہ وہ نہیں جانتے۔

کان پول کے مطابقاسرائیلیوں کی اکثریت (53 فی صد) کا خیال ہے کہ متنازع "عدالتی اصلاحات”ریاست کے لیے نقصان دہ ہیں جب کہ صرف 32فی صد کا خیال ہے کہ یہ فائدہ مند ہے اور 15 کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے۔

مختصر لنک:

کاپی