چهارشنبه 04/دسامبر/2024

جوزف بوریل کی میڈریڈ اجلاس میں شرکت پر اسرائیل چراغ پا

ہفتہ 14-ستمبر-2024

قابض صہیونیریاست یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے جمعہ کے روز اسپین کےدارالحکومت میڈریڈ میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ اجلاس میں شرکتپر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

 

 

نام نہاد صہیونیوزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے ذمے دار جوزف بوریلکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کاٹز نے الزام لگایا کہ بوریل "شر کےمحور” کو سپورٹ کر رہے ہیں جس سے ان کی مراد ایران ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیرخارجہ تل ابیب میں بوریل کا استقبال کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔

 

اسرائیلی وزیرخارجہ نے جمعے کی شب ‘ایکس’ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر جوزف بوریل کی ایک تصویرپوسٹ کی ہے جس میں وہ ایرانی رہبر اعلیٰ کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھمیں ایرانی پرچم ہے۔

 

تصویر پر تبصرہکرتے ہوئے یسرائیل کاٹز نے لکھا کہ "اسی ہفتے کے دوران میں جب امریکہ، جرمنی،فرانس اور مملکت متحدہ برطانیہ نے روس کو میزائلوں کی امداد کے سبب ایرانی ہوابازیپر پابندیاں عائد کیں، یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے ذمے دار اسرائیل کے خلافنفرت کی مہم میں مصروف تھے”۔

 

یسرائیل نے بوریلپر الزام لگایا کہ "وہ ایک دہشت گرد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر رہے ہیںجس پر ایران اور شر کے محور کا کنٹرول ہے، یہ اسرائیل، معتدل عرب ممالک اور یورپکے خلاف ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی