کل اتوار کو فلسطینیاتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریوں کے سلسلے کے تسلسل کےتحت جنین گورنری سے اسرائیلی فوج کو مطلوب اسماعیل ابو الوفا کو گرفتار کر لیا۔
حریہ نیوز کے مطابقاتھارٹی کے سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی افواج نے جنین پر چھاپہ مارا اور ابو الوفاء کوتشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔ ادھر عباس ملیشیا نے میڈیکل کے طالب علم عمرھمام مرعی کی حراست میں 10 دن کی توسیع کر دی۔
حکام نے عمر محمودغوانمہ ، مجد نائل نخالہ اور مصطفیٰ نضال زید کو سیاسی بنیادوں پر حراست میں لےلیا۔
نوجوان عمر غوانمہمحمود غوانمہ "ابو عثمان” کا بیٹا ہے جنہوں نے ساڑھے 9سال قابض اسرائیل کی جیلوں میں قید کاٹی۔ اسکے چچا مرحوم محمد عبدالفتاح غوانمہاسلامی جہاد کے بانی رہ نماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
صحت کی خرابی کےباوجود فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس سروس نے 12 دن سے سابق اسیر سمیر عبداللطیف کو حراست میں لےرکھا ہے۔
الخلیل میں حکام نے شہر کے جنوب میں واقع الظاہریہ قصبےسے منصور نصر الطل اور فلسطین پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے طالب علم براء بلوط کو مسلسلساتویں روز بھی حراست میں لے رکھا ہے۔