فلسطین کے علاقے غزہکی پٹی کے الگ الگ حصوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میںکل بدھ کو مزید چھ فلسطینی شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحتنے غزہ پر حملے کے نتیجے میں ایک شہری کی شہادت اور 4 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کرتےہوئے تصدیق کی ہے کہ متاثرین کو غزہ کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے بتایاکہ کل صبح سے اب تک ہونے والی جارحیت میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، جن میں5 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے کل دوپہر سے شام تک50 سے زائد حملے کیے، جن میں سے بیشتر غزہ کی پٹی کے الگ الگ علاقوں میں زرعی زمینوںمیں کیے گئے۔ ان حملوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
قبل ازیں شہید ابوعلی مصطفیٰ بریگیڈز نے شہداء کے خون کا بدلہ اور جرائم کے جواب میں آپریشن ’’حریتپسندوں کا‘‘ کا مقابلہ کےعنوان سے اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے میزائل اور آرٹلرییونٹس سے اپنے 4 بہادر مجاھدین کی شہادت کا اعلان کیا۔ یہ چاروں مجاھدین بزدلصہیونی دشمن کی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ شہداء میں خان یونس کے محمد یوسف ابو طعیمہ، شہید علا ماہر ابو طعیمہ ،رفحسے شہید ایمن کرم صیدم شہید علم سمیر عبدالعزیزشاملہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جب ہمارے بہادرمجاھدین کا خون گرتا ہے ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم مزاحمت جاریرکھیں گے اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قابض ریاست دشمن کو فلسطینیوں کےقتل عام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔