اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے القسام کے مجاھد کمانڈر ایاد الحسنی "ابو انس” کی شہادت پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی کارورائی کی شدید مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہاسلامی جہاد کی عسکری کونسل کے رکن ایاد الحسنی کل جمعہ کی شام غزہ میں النصرہ کےمقام پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔ انہیں شہید کرنے کےلیے اسرائیلیفوج نے گائیڈڈ میزائل کا استعمال کیا تھا۔
القسام بریگیڈز نےہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ فخر اور عزت کی تمام نشانیوں کے ساتھ شہید عزالدینالقسام بریگیڈ شہید رہ نما ایاد الحسنی "ابو انس”، ملٹری کونسل کے رکن اورالقدس بریگیڈز میں آپریشنز کی شہادت فلسطینی مزاحمتی قیادت کے لیے صدمے کی بات ہے۔اسرائیلی دشمن ریاست نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے القدس بریگیڈ کے کمانڈر کو شہیدکیا ہے۔ ہم اسرائیل کے اس گھناؤنے جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے راستے پرچلنے کا عزم کرتے ہیں۔ فلسطینی شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
بیان میں کہا کہ جمعہکی شام اسرائیلی فوج نے ایک اور بزلانہ کارروائی کرکے ہمارے مجاھد کمانڈر کو شہیدکیا۔ دشمن صرف طاقت کی زبان جانتا ہے اور طاقت کا استعمال ہی دشمن کی فطر ہے۔