جمعه 15/نوامبر/2024

فلیگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے ہائی الرٹ اسرائیل کے کھوکھلے پن کا ثبوت

جمعہ 19-مئی-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے "نام نہادفلیگ مارچ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیےبیت المقدس کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں فوجاور پولیس کو ہائی الرٹ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست اندرسے کس قدر کھوکھلی ہوچکی ہے۔

مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق ایک پریس بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سرزمین پر لہرانے والافلسطین کا علم وطن اور اس کے حقیقی مالکان کے تشخص کو مضبوط کرتا ہے۔ دشمن کے ساتھتصادم کے باب جاری ہیں اور ہمارے عوام زمین اور القدس کو آزاد کر کے رہیں گے۔

ہنیہ نے اس بات پرزور دیا کہ اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس کے مذہبی اور قومی جہتوں کے ساتھ تنازعہ کی نوعیتکو واضح کرتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کی القدس میں پرانے شہر کی بندش مقبوضہ یروشلم میں ہمارے لوگوںکی ثابت قدمی کے بارے میں آباد کاروں کے خوف کی عکاسی کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی