جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج کا الخلیل میں مسجد پرحملہ

جمعرات 25-مئی-2023

کل بدھ  کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل کے مشرق میں کسارہ کے علاقے میں واقع خالد بن الولید مسجد پر حملہ کر کے اسےنقصان پہنچایا اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔

الخلیل میں محکمہاوقاف کے ڈائریکٹر جنرل نضال الجعبری نے بدھ کی شام ایک پریس بیان میں کہا کہ قابضفوج نے مساجد کے تقدس کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد پر براہ راست گولیاں اور زہریلیگیس کے بم برسائے، جس سے مسجد کا کچھ حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا۔ زہریلی گیس اندرداخل ہوئی جس سے نمازی بھی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شہریوں کی زمینوں پر تعمیر ہونے والی بستی "کریاتاربع” سے متصل اس مسجد پر قابض فوج نے حملہ کیا ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج اوریہودی شرپسند اس سے قبل بھی اس مسجد کو شہید کرنے کی مذموم کوشسش کرچکے ہیں۔ پچھلےرمضان المبارک کے دوران بھی اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے اس مسجد کی بےحرمتی کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی