اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کل منگل کو ترک صدر رجب طیبایردوآن کو فون کیا اور انہیں ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوںنے ان کی صدارت میں ترکیہ کے لیے نیک خواہشات، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔
حماس کے سربراہ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے وطن اور یروشلممیں ان کے ناقابل تنسیخ حقوق پر ترک صدر کےجرات مندانہ موقف کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہترکیہ میں شفاف الیکشن اور صدر طیب ایردوآن کی کامیابی ترکیہ میں جمہوریت کی مضبوطیکا ثبوت ہے۔
دوسری طرف صدر طیبایردوآن نے اس مبارکباد کے لیے شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہفلسطین میں اپنے بھائیوں اور ان کے منصفانہ حقوق کی حمایت میں اپنا مضبوط موقف جاریرکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ”حماس” عرب اور اسلامی دنیا کی ان اولین قوتوں اور جماعتوں میں شامل ہےجس نے صدارتی انتخابات میں صدر ایردوآن کو کامیابی پر سب سے پہلے مبارک باد پیشکی۔