عبرانی میڈیا کے مطابقآج ہفتے کی صبح مصر کی سرحد پر فوجیوں کے ایک گروپ کیطرف فائرنگ کے حملے کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی مارے گئے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجکی فائرنگ سے حملہ آور بھی شہید ہوگیا۔
صہیونی فوج نے ایکمختصر بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ایک سکیورٹی واقعہ فاران علاقائی کونسل میں پیش آیاجہاں سرحد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون فوجی ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات میں صہیونیمیڈیا نے بتایا کہ ایک بندوق بردار نے مصر اور فلسطین کی سرحد پر دیوار فاصل کو عبور کرنے میں کامیاب ہونے والے شخص نے گشتپرمامور صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔ فائرنگمیں زخمی ہونے والے دو فوجیوں کو بئرسبع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آپریشن کے بعد فوجنے ایک بیان میں اشارہ دیا کہ "اب مصری سرحد کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہو رہاہے اور اس نے سینا کے علاقے کے اندر اہداف پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں علاقے میںدھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
دریں اثنا عبرانیچینل 13 نے اعلان کیا کہ فوج نے مصر کی سرحد پر اس کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلےکے بعد فائرنگ کرنے والے شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
قبل ازیں عبرانی میڈیاکا کہنا تھا کہ قابض فوج نے واقعے کے بارے میں معلومات شائع کرنے پر پابندی عائد کیتھی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کو فائرنگ کے علاقے میں روانہ کیاگیا تھا۔