جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی پارلیمنٹ کی اسرائیلی ارکان کے مراکش میں استقبال کی شدید مذمت

اتوار 11-جون-2023

فلسطینی قانون سازکونسل نے مراکش کی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی کنیسٹ کے اسپیکر کے پارلیمنٹ میں استقبالکی شدید مذمت کرتے ہوئےاسے ایک خطرناک نظیر قرار دیا ہے۔

فلسطینی قانونساز کونسل کا کہنا ہے کہ مراکش کی پارلیمنٹ میں اسرائیلی ارکان کنیسٹ کا استقبالمراکش کی عوام کی منشاء کے خلاف اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی مذموممہم کا حصہ ہے۔ مراکش کی عوام اسرائیلی ریاست کے مجرم لیڈروں کے استقبال کو مستردکرچکے ہیں۔

کونسل کے میڈیا آفسنے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یہ دورہ ہمارے لوگوں پرقتل و غارت، گرفتاری، آبادکاری اور بدسلوکی اور القدس کو یہودیانے کے منصوبوں کے ساتھغاصبانہ قابض ریاست مسجد اقصیٰ پر حملوںکے وقت میں ہوا ہے۔

فلسطینی پارلیمنٹکی طرف سےجاری ایک بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اس طرح کا معمول کا دورہ1967 میں دیوارالبراق سے متصل مراکشی دروازے کے انہدام کی سالگرہ کے موقع پر ہے۔ مراکش میںصہیونی ارکان کنیسٹ کا استقبال قابض ریاست کو فلسطینی عوام اور مقدسات کے خلاف اپنیجارحیت جاری رکھنے کی ترغیب دے گا۔

قانون ساز کونسل نےمراکش کی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانےسے بازآئے کیونکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات خطے میں صرف اسرائیلی مفادات کی خدمت اور مراکشیعوام کے قومی مفادات سے متصادم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی