جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیل نے فلسطینی شخصیت الشیخ ناجح بکیرات کو سفر سے روک دیا

جمعرات 15-جون-2023

"اسرائیلی” قابض حکام نے ایکفیصلہ جاری کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹرالشیخ ناجح بکیرات کے فلسطین سے باہر سفر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

قابض ریاست کے نام نہاد "وزیر داخلہ” نے الشیخ بکیراتکو ایک ماہ کے لیے سفر کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا جس میں حفاظتی بہانوں کے تحت مزیدچھ ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

قابض افواج الشیخبکیرات کا پیچھا کرنے سے باز نہیں آتیں، وہ فلسطین کے القدس شہر کی بااثر شخصیات میںسے ایک ہیں، اور انہیں بار بار گرفتار کر کے مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔

قابض حکام نے گذشتہفروری میں مسجد اقصیٰ سے بکیرات کوبے دخل کردیا تھا۔ حال ہی میں ان کی بے دخلی میںمزید چھ ماہ کی تجدید کی گئی ہے۔

الشیخ بکیرات 1981سے لے کر اب تک 34 سے زائد مرتبہ گرفتار ہوکر اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکےہیں۔ انہیں تقریباً 30 بار مسجد اقصیٰ سے نکالاگیا اور ان پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر ایک ہفتے سے لے کر 6 ماہ تک پابندی عاید کیگئی۔

مختصر لنک:

کاپی