جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی قابض فوج نے بیت المقدس سے چار فلسطینی خواتین گرفتار کرلیں

پیر 19-جون-2023

کل اتوار کی شام اسرائیلیقابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اللد روڈ سے چار خواتین کو گرفتارکر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوجی چاروں خواتین کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

صبح کے وقت قابض فوجنے دورہ قصبے کے مغرب میں طرامہ گاؤں سے ایک شہری کو گرفتار کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے گاؤں پر چھاپہ مار کر شہری امین عدنان خالد قطینہ کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے ابراہیممصطفیٰ عابد نامی نوجوان کو بھی تل گاؤں سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ حوارہ میں ایکپائلٹ چوکی سے گذر رہا تھا۔

علاوہ ازیں مقامیذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے جنوب میں واقع قصبے بیتا پر دھاوا بول دیا جس سے جھڑپیںشروع ہوگئیں، اس دوران آنسو گیس کے گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں متعدد نوجوانوں کادم گھٹ گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اطلاع دی۔

دوسری جانب کل راتسلفیت کے مشرق میں واقع گاؤں یوسف سے آبادگاروں نے 10بھیڑیں چورالیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق”تفوح” میں آباد کاروں نے قصبے کے مغرب میں واقع علاقے "وادی یوسف”سے بھیڑیں چرائیں۔ یہ بھیڑیں ثائر نعیم عبید نامی نوجوان کی ملیکیت تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی