شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن: اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں تین فلسطینی شہید

جمعرات 22-جون-2023

فلسطین کے علاقےغرب اردن کے شمالی شہر جنین میں بدھ کی شام اسرائیلی فوج نے ڈرون سے ایک کار پربمباری کی جس کے نتیجے میں کار میں موجود تین افراد شہید ہوگئے۔

نامہ نگاروں نےبتایاکہ "اسرائیلی فوج نے ایک اسرائیلی فوجی پوائنٹ پر فائرنگ کے حملے کے بعد الجلمہچوکی کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایکسیل کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل کےعبرانی چینل 14 کیرپورٹ کے مطابق حملے میں ’ہیرمز450‘ڈرون کا استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق "کار کو نشانہ بنانے کے واقعے میں کم سے کم 3 فلسطینی مارے گئے۔” اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہے کہ فوج نے تین رکنی مزاحمتی سیل کو جو کارمیں سفر کررہا تھا انٹیلی جنسمعلومات کی بنیاد پر نشانہ بنایا۔

قبل ازیں جنین میںکار کو نشانہ بنانے کے مقام کے قریب اسرائیلی فوج اور فلسطینی بندوق برداروں کے درمیانجھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کانشانہ بننے والا فلسطینی گروپ ماضی میں یہودی آباد کاروں اور فوج پر حملوں میںملوث رہا ہے۔

۔

اسرائیلی فوج کے ایکبیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے "دہشت گردوں کے ایک سیل کو ختم کر دیا جس نے یہودااور سامریہ میں اسرائیلی قصبوں کی طرف فائرنگ کی کارروائیاں کی تھیں۔”

مختصر لنک:

کاپی