اسرائیلی قابضریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں آج منگل کے روز ایک فدائی حملے میں کم سے کم 8 یہودی آباد کار شدید زخمی ہوگئےہیں۔
یہ فدائی حملہایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالیشہر جنین میں کل سوموار سےوحشیانہ فوجی کارروائی شروع کررکھی ہے جس میں اب تک کمسے کم آٹھ فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ قابض فوج نےکئی فلسطینیشہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرایع کے مطابقآج منگل کو تل ابیب میں ایک فلسطینی عرب شہری نے اپنی گاڑی یہودی آباد کاروں کےایک گروپ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں چھ آباد کار زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے یہودی آباد کاروں پر گاڑی چڑھانے کے بعد نیچے اترکردو آباد کاروں کو چاقو سے حملہ کرکےزخمی کیا، اس دوران ایک آباد کار نے اسےگولی مار کر شہید کردیا۔
عبرانی میڈیا کے مطابقایک فلسطینی نے آباد کاروں کے ایک گروپ کے خلاف رن اوور آپریشن کیا، پھر ٹینڈر کارسے باہر نکلا اور شہید ہونے سے پہلے دوسرے آباد کاروں کو چاقو سے وار کیا۔
دوسری طرف اسلامیمزاحمتی تحریک (حماس) نےایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی شہری 20 سالہ عبدالوہاب عیسیٰ حسین خلائلہ جسکا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے نے فدائی حملہ کرکے دشمن سے جنین میںہونے والے قتل عام کا انتقال لیا ہے۔