جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

اتوار 30-جولائی-2023

آج اتوار کی صبحقابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰپر دھاوا بول دیا۔

 

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعاتفلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فورسز کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودیآباد کاروں نے علی الصبح  مسجد اقصیٰ کے صحنوںمیں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروںنے تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

 

 

قابض فوج کے گھیراؤسے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلافشدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کیفضا گونج اٹھی۔

 

اس دوران فلسطینینوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوںکو قبلہ اول سے باہر نکالنےکے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے۔

 

قابض افواج کی مخالفت میں نمازیوںکے ایک گروپ نے مسجد کے صحنوں میں اجتماعی نماز ادا کرنا شروع کردی۔

 

بعد میں ہونے والی پیش رفت میں درجنوںآباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہودی شرپسندوں کو قابض فوج کی جانب سےفول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

 

جیسے ہی آباد کاروں کے پہلے گروہ نےالاقصیٰ کے صحن پر دھاوا بولا تو وہاں پرموجود مردو خواتین نمازیوں نے تکبیر کے نعرےلگائے اور قبلہ اول کے دفاع کے عزم اور اس کی آزادی کے لیے نعرے لگائے۔

 

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتے کے سواباقی تمام ایام میں یہودی آباد کار اسرائیل فوج اور پولیس کی سرکاری سرپرستی میں قبلہاول پر دھاوے بولتے اور وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

 

 

مختصر لنک:

کاپی