اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے کل اتوار کی شام مقبوضہشہر عسقلان پر ایک بڑا راکٹ حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
القسام بریگیڈزنے ایک فوجی بیان میں کہا یہ حملہ "طوفان الاقصیٰ” آپریشن کا حصہ ہے اور یہ نہتے فلسطینیوں کے گھروںپر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملوں کا جواب ہے۔
القسام بریگیڈزنے مسلسل جرائم اور شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کے جواب میں صہیونی ریاست کے "بین گوریون” ہوائی اڈے پر راکٹوںسے بمباری کرنے کا اعلان بھی کیا۔
قبل ازیں شام کوالقسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی تھی کہ بریگیڈ کے مجاہدین دشمن کی فوج سے بڑی تعداد میں قیدیوں کو غزہ کیپٹی تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ابو عبیدہ نےاتوار کی شام ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ ہمارے مجاہدین مفکا عیمکے علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جہاں وہ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں جس کے نتیجےمیں دشمن کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہماری افواج ابھی بھی موجود ہیں اور مفلاسیم کے علاقے میں لڑائی جاری رکھے ہوئےہیں۔ ہمارے جنگجو اپنا مشن مکمل کرنے اوردشمن کی بڑی تعداد کو ختم کرنے کے بعد بن گوریون بیس سے پیچھے ہٹنے میں کامیابہوئے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ مزاحمت کار دشمن کی طرف سے اپنے کئی قیدیوں کے قتل کی دستاویز کرنے میں کامیابرہے۔