جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا غزہ میں 15 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام

پیر 9-اکتوبر-2023

 

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کا بے دریغ اجتماعی قتل عامجاری ہے۔ صہیونی ریاست کی جنگی مشین نے غزہ کی پٹی میں 15 خاندانوں کے گھروں پر بغیر کسی پیشگی وارننگ کے بمباری کرکے ان کااجتماعی قتل عام کیا ہے۔

 

فلسطینی حکوم میںسرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے بتایا کہ قابض فوج نے گذشتہ رات غزہ کیپٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے تیز کردیے جس کے نتیجے میں  درجنوں رہائشی عمارتوں، شہریوں کے گھروں،مساجد، سہولیات، ہسپتال، اسکول، اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے سکولوںکو نشانہ بنایا گیا۔

 

سلامہ معروف نے پیرکے روز ایک پریس بیان میں تصدیق کی کہ قابض فوج نے مزاحمتی صلاحیتوں کو نشانہبنانے کے دعوے کے برعکس گذشتہ گھنٹوں میں 15 خاندانوں کا قتل عام کیا۔ ان کے گھروںپر بغیر کسی پیشگی وارننگ کے بمباری کی گئی جس سے درجنوں افراد شہید اور زخمیہوئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

انہوں نے نہتےشہریوں کے خلاف ہونے والے قتل عام کی ذمہ داری قابض دشمن پر عائد دکرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست غزہ کے محصورین کو اجتماعیسزا دینے کا مجرم ہے۔

 

خیال رہے کہ غزہکی پٹی میں گذشتہ ہفتے کی صبح سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائی میں اب تک پانچ سوسے زاید فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی