اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی ساحلی علاقے میں سمندر میں ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ماہی گیروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے قریب سمندر میں ماہی گیری میں مصروف فلسطینیوں کا گھیراؤ کیا اور ان کی کشتیوں کو شمالی غزہ میں اسدود بندرگاہ کی جانے لے جانے کے ساتھ ساتھ ان میں سوار دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی سمندر میں کلو میٹرکی حدود کے اندر مچھلیوں کا شکار کرہے تھے۔ اس کے باوجود اسرائیلی بحریہ نے انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔