اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینی شہریوں کی جانب سے غرب اردن اور بیت المقدس میں کی جانے والی 119 مزاحمتی کارروائیوں میں 10 صہیونی زخمی ہوئے۔
’’صوت الیہودی‘‘ نامی ویب سائیٹ کی جانب سے جاری کردہ ریک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پچھلے ایک ہفتے میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں کاروں کے ذریعے کچلنے، سنگ باری، پٹرول بم حملے، جلاؤ گھیراؤ اور چاقو کے ذریعے کیے گئے حملے شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا گیا ہے کہ رام اللہ کے قریب فلسطینی شہری کی کار کی ٹکر سے تین یہودی آبادکار زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ بیت لحم میں غوش عتصیون کے مقام پر سنگ باری سے تین یہودی زخمی ہوئے۔
قلقیلیہ کے قریب کفرقدوم کے مام پر چاقو کے ذریعے کیے گئے حملے میں دو یہودی فوجی زخمی ہوئے۔ ایک یہودی آباد کار نابلس میں حوارہ کے مقام پر فلسطینیوں کی سنگ باری سے زخمی ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے میں ایک اہم پیش رفت غزہ کی پٹی سے دیکھی گئی جہاں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی اہداف پر ہاون راکٹ حملے کیے ہیں۔
گذشتہ سے پیوستہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینی شہریوں نے 83 مزاحمتی کارروائیوں میں متعدد یہودی زخمی کیے گئے تھے۔