اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپامار اور تلاشی مہم کے بعد قلندیہ مہاجر کیمپ سے ایک فلسطینی لڑکے کو حرات میں لےلیا۔
قلندیہ میڈیا سنٹر کے مطابق کم سن اسامہ حامد کو کو قلندیہ مہاجر کیمپمیں اس کے گھر سے حراست میں لے لیا اور اسے نامعلوم تفتیشی مرکز میں منتقل کردیا۔اس کے علاوہ شفعات مہاجر کیمپ میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیانجھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اس مقوع پر شعفات کیمپ میں تحریک الفتح کے ترجمان ثائر فسفوس نے تصدیقکی ہے کہ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے انروا کے زیر انتظامسکول پر آنسو گیس کے شیلز سے حملہ کردیا۔
اس کے ساتھ اسرائیلی فوج نے عیساویہ کے قصبے پر دھاوا بول دیا اور تمامعلاقوں میں فوجی تعینات کردئیے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوانوںکو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا۔ ان نوجوانوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہیہودی آبادکاروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔