جمعه 15/نوامبر/2024

یوم نکبہ کی آمد، اسرائیلی حکام نے مغربی کنارہ، غزہ سیل کردیا

جمعرات 12-مئی-2016

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی زمین پر اسرائیل کے قیام کی تقریبات جسے فلسطینی یوم نکبہ کے طور پر مناتے ہیں، کے موقع پر مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

منگل کی شام سے لے کر جمعہ تک عائد کی جانے والی ان پابندیوں اور بندشوں کا یہ سلسلہ اسرائیل کی تخلیق کے 68 ویں سال کی تکمیل کے موقع پر شروع کیا گیا ہے تاکہ فلسطینی مزاحمت ان تقریبات کی راہ میں رکاوٹ میں نہ بن سکیں۔

اسرائیل کے ٹی وی 2 چینل نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کی تمام کراسنگز بند کردی گئی ہیں جبکہ غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ کرم ابو سلم اور ایریز کراسنگ بھی اس موقع پر بند رکھی گئی ہیں۔

اسی موقع پر 1948 کے مقبوضہ فلسطین، بیت المقدس، مغربی کنارے، غزہ اور بیرون ملک مقیم فلسطینی 15 مئی کو یوم نکبہ مناتے ہیں تاکہ اپنی آبائی زمین پر اپنی واپسی کے حق کا پوری دنیا کے سامنے اظہار کرسکیں۔

مختصر لنک:

کاپی