جمعه 15/نوامبر/2024

ترک امدادی اداروں کا غزہ میں 1560 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

پیر 30-مئی-2016

ترکی کے امدادی ادارے’ہلال احمر‘ اور ترک ریلیف فاؤنڈیشن’’آفاد‘‘ نے مشترکہ طور پر فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں 1560  خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ یہ سامان سنہ 2014ء کی جنگ سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔

ترک خبر رساں ایجنسی’اناطولیہ‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک ہلا احمر اور آفاد نے مشترکہ طور پر غزہ کی الشجاعیہ کالونی سے تتعلق رکھنے والے 1560 کنبوں کے 8 ہزار افراد میں کھانے کا خشک سامان تقسیم کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں میں امدادی سامان کی تقسیم ترک حکومت کی طرف سے محصورین غزہ کی امداد کے حوالے سے کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد کا حصہ ہے۔ ترک حکومت نے سنہ 2015ء اور 2017ء کے دوران 200 ملین ڈالر کا امدادی سامان تقسیم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی کی حکومت نے 12 اکتوبر 2014ء کو فلسطین کے لیے ڈونر ممالک کی کانفرنس کے دوران غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے دو سال میں 200 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی