اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے زیرحراست لڑکی پر اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق فلسطینی لڑکی کو مسجد ابراہیمی کے قریب قائم ایک فوجی چوکی سے حراست میں لیا گیا۔
گرفتاری کے بعد لڑکی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ گرفتار لڑکی کے قبضے سے ایک چاقو برآمد ہوا ہے اور وہ مبینہ طورپر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ حراست میں لی گئی لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے پچھلے آٹھ ماہ سے فلسطینیوں کے خلاف مکروہ مہم جاری ہے جس کے تحت اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی آڑ میں سیکڑوں فلسطینی بچوں اور جوانوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔