شنبه 16/نوامبر/2024

اسیر فلسطینی رہ نما کے گھر پر نامعلوم افراد کا دھاوا

اتوار 12-جون-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ فلسطین لیڈر نائل البرغوثی کے گھر میں خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیے جانے کے واقعے پر فلسطینی سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی فوج کی کارروائی کو بزدلانہ اور مجرمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فلسطینی  اسیر سیاست دان نائل البرغوثی کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور گھر میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

اس واقعے پر فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کیجانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے البرغوثی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کو بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی قرار دیتے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نائل البرغوثی کے گھر پر چھاپہ مار نے میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کا بھی اہم کردار ہے جس نے مجرمانہ کارروائی میں صہیونی فوجیوں کا ساتھ دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی