جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی جانب سے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں امدادی رقوم کی تقسیم

اتوار 19-جون-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی جانب سے لبنان میں قائم نہر البارد پناہ گزین کیمپ میں دو ہزار کے قریب پناہ گزین خاندانوں کو فی کبہ 150 ڈالر امدادی رقم تقسیم کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے پناہ گزینوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل ایک ہفتہ قبل شروع کیا گیا تھا، جسے گذشتہ روز مکمل کر لیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر نہر البارد کیمپ میں مقیم 1880 فلسطینی مہاجر کنبوں میں فی خاندان 150 ڈالر دیے گئے ہیں۔

امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں قائم  شہید محمود ابو ھنود کیمپ میں کیا گیا۔ تمام شہریوں نے وہیں سے اپنی امدادی رقوم وصول کیں۔ حماس کی جانب سے امدادی رقوم کی تقسیم پر پناہ گزینوں کی جانب سے جماعت کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

خیال رہے کہ ماہ صیام کے موقع پر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے حماس کی جان سے امدادی پیکج کی تقسیم کا سلسلہ لبنان کے صور شہر میں بھی کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی