یروشلم کے محکمہاسلامی اوقاف نے بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے قدیم شہر میں واقع مسجد اقصیٰ میںمسلمانوں کے داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔
یروشلم کے اسلامیاوقاف کا انتظامی کنٹرول اردن کے پاس ہے۔ اوقاف کے مطابق اسرائیلی پولیس افسروں نےقلعہ بند مسجد کے تمام دروازے اچانک بند کرنا شروع کر دیے اور مسلمانوں کا داخلہمسجد اقصیٰ میں روک دیا جبکہ دوسرے جانب وہ یہودی عبادت گذاروں کو مسجد میں تلمودیعقائد کے مطابق عبادت کے لیے داخلے کی اجازت دے رہے تھے۔
اس اقدام سے مسجداقصیٰ میں عبادت کے حوالے سے ایک مدت سے نافذ سٹیٹس کو ختم ہو گیا۔ مسجد اقصیٰ کےکمپاؤنڈ کے لیے مختص سٹیٹس کو انتظامات کے تحت غیر مسلم القدس کمپلیکس کا دورہ توکر سکتے ہیں لیکن انہیں وہاں عبادت کرنے کی اجازت نہیں۔ اس کے باوجود بعض یہودیمسجد کے احاطے میں نماز ادا کرتے دیکھے جاتے ہیں۔
یہودی قانون نے مطابق مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کے تقدس کیوجہ سے اس کے کسی بھی حصے میں یہودیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔