جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی اسرائیل معاہدہ، 11 ہزار ٹن امداد غزہ پہنچ گئی

منگل 5-جولائی-2016

ترکی کی جانب سے غزہ کے لئے بھیجی جانے والے امداد اسرائیل کی اشدود پورٹ پر پہنچنے کے چوبیس گھنٹوں کے بعد غزہ پہنچ گئی ہے۔ ترک اور فلسطینی حکام نے 10 ٹرکوں پر لدا ہوا سامان غزہ کی کراسنگ پر وصول کیا۔

اس سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، کھلونے اور بچوں کے لئے کپڑے اور جوتے شامل ہیں تاکہ غزہ کے مسلمان عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔

غزہ کی وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری غازی حمد کا کہنا ہے کہ ترکی کے سفیر مصطفیٰ سارنک کے ہمراہ ترکی کا ایک وفد غزہ میں آیا ہے تاکہ ترکی کی امداد کو غزہ میں تقسیم کیا جاسکے۔

ترکی کا بحری جہاز "لیڈی لیلیٰ” اسرائیل کے اشدود پورٹ پر اتوار کے پہنچ گیا تھا۔ اس سے سامان اتارنے کے بعد اس کی تلاشی لی گئی اور اسرائیلی حکام کی تسلی کے بعد اسے غزہ کے لئے روانہ کردیا گیا۔

حمد کا کہنا تھا کہ 11 ہزار ٹن پر مشتمل اس امداد کو عید کے بعد ترک اور فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے حکام کی جانب سے ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی