جمعه 15/نوامبر/2024

القسام بریگیڈز کا نوجوان رکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا

جمعہ 8-جولائی-2016

فلسطینی طبی عملے کے مطابق القسام بریگیڈز کے رکن 19 سالہ نائل صلاح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ نائل صلاح کو ایک سال قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیل کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کافی گہرے زخم آئے تھے۔

حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس کے رکن نائل اگست 2015ء میں اسرائل کے ہاتھوں لگنے والے زخم کے نتیجے میں زندگی اور موت کی کشمکش ہار بیٹھے ہیں۔

نائل صاح کو غزہ کی سرحد پر تعینات فوجیوں نے غزہ کے اندر فائرنگ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی