جنین کے مئیر ابراہیم رمضان نے شہر بھر کی سیکیورٹی تنظیموں اور اداروں کے نمائندوں سے ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے احکامات پر جنین میں سیکیورٹی مہم میں توسیع کی جارہی ہے۔
مئیر کے مطابق اس مہم کا مقصد عید الفطر کے بعد قانون شکن افراد اور امن وعامہ کے لئے خطرناک افراد کی گرفتاری ہوگا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو تصدیق کی ہے کہ اس مہم میں اریحا اور رام اللہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کو جنین طلب کیا جائے گا جن میں مہاجر کیمپوں پر دھاوا بولنے کی کارروائیوں سے بدنام یونٹ 101 بھی شامل ہے۔
جنین میں حالیہ کچھ دنوں کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جمع کی جارہی ہے تاکہ یہاں پر مقامی طور پر ہی مزاحمتی عناصر کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔