اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین میں سرگرم ’یوتھ موومنٹ‘ کو ایران اور لبنانی حزب اللہ کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اس کی سرگرمیوں پر پابندی عاید کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈٰیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع نے ’یوتھ موومنٹ‘ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اس کی سرگرمیوں پر پابندی کا حکم دیا ہے۔
ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوتھ موومنٹ ایران اور لبنانی حزب اللہ کی ایجنٹ اور ان کی ہدایت پر اسرائیل کے خلاف سرگرم عمل ہے۔
ریڈیو رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی یوتھ موومنٹ کو لبنان میں مقیم حزب اللہ لیڈر منیر شفیق سلیم عسلی اور اردن میں مقیم حلمی عطیہ محمد بلبیسی رقوم فراہم کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیردفاع نے یوتھ موومنٹ پر پابندی داخلی سلامتی کے ادارے’شاباک‘ کی ہدایات کی روشنی میں لگائی ہے۔