جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت سے فلسطینی صحافیہ کو6 ماہ قید کی سزا

منگل 19-جولائی-2016

 اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے زیرحراست فلسطینی نوجوان صحافیہ سماح دویک کو چھ ماہ باضابطہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ سماح پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ شوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز مواد شائع کرتی رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس نے سماح دویک کو 10 اپریل 2016ء کو  مشرقی بیت المقدس کے سلوان قصبے میں باب العامود کے مقام سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد سماح کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے خلاف عدالت میں ایک فرد جرم پیش کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ سماح دویک سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ پر اسرائیل کے خلاف اشتعال پھیلانے میں ملوث ہے۔ گرفتاری کے بعد اسے متعدد حراستی مراکز میں منتقل کیا گیا۔ اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سماح دویک اس وقت ’’ھشارون‘‘ جیل میں قید ہے۔ یاد رہے کہ سماح دویک ’’قدس نیوز نیٹ ورک‘‘ کی نامہ نگار ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت 20 فلسطینی صحافی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید میں ڈالا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی