فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورس نے جمعرات کو علی الصباح مقبوضہمغربی کنارے کے شمال میں موجود جنین مہاجر کیمپ سے ایک نوجوان کو حراست میں لےلیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کیفورسز نے علاء السعدی نامی نوجوان کو الامل ہسپتال کے نزدیک سے گرفتار کیا تھا۔ اسکا جنین مہاجر کیمپ میں فلسطینی اتھارٹی کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کیمپ کے نواحی علاقے میں بڑی تعداد میںتعینات تھیں اور اس کیمپ میں پچھلے دو ہفتوں سے سیکیورٹی مہم کے تناظر میں مسلسلسرچ آپریشن جاری ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کی فورس نے مزید دو نوجوانوں کو رام اللہ سے حراستمیں حراست میں لے لیا جبکہ صحافی محمد ابو جہیشہ کو بھی مسلسل گیارہ روز سےفلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید رکھا گیا ہے۔