قابض اسرائیل کی بیت المقدس کے لئے پلاننگ اور تعمیر کمیٹی نے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت مقبوضہ بیت المقدس میں لائٹ ریل کے منصوبے کے ساتھ یہودیوں کے آبادکاری کے منصوبے بھی چلائے جائیں گے۔
عبرانی ویب سائٹ "ریشیت بیت” کے مطابق اس منصوبے میں ہوٹلوں، شاپنگ سنٹرز، کمپلیکس، دکانوں اور بلند عمارتوں کی تعمیر کی جائے گی۔
اسرائیل کی بلدیہ کونسل کے سربراہ نئیر برکات کا کہنا ہے کہ ہزاروں نئے ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کی جائے گی۔ جس کو بعد میں لائٹ ریل کی مدد سے کمرشل اور ہوٹل ایریا سے ملا دیا جائے گا۔