قابض صہیونی فورسز کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے اسیران کے 41 عزیز و اقارب نے غرب اردن کی ’’نفحہ‘‘ جیل میں ان سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی خاتوم ترجمان سھیر زقوت نے بتایا کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے 41 شہریوں کو غرب اردن میں 24 اسیران سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کرنے والوں میں 9 بچے بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ نفحہ جیل میں قید فلسطینی حالیہ ہفتوں کے دوران صہیونی فوج کی ظالمانہ بلیک میلنگ کا شکار رہے ہیں جس پر اسیران نے اپنے مطالبات کے حق میں اجتماعی بھوک ہڑتال بھی شروع کی تھی۔