دمشق – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے میزہ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
شامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایک نئی اسرائیلی جارحیت میں میزہ کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے مغرب میں واقع میزہ محلے اور دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں قدسیہ کے علاقے میں جمعرات کو اسرائیلی بمباری میں 15 افراد شہید اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔ شہداء میں عام شہری خواتین اور بچے شامل تھے۔ قابض فوج نے متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ جمعرات کے حملوں میں اسلامی جہاد تحریک کے مراکز اور ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
میزہ میں شامی سکیورٹی اور ملٹری ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ ساتھ سفارت خانے اور بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں جنہیں اسرائیلی حملوں کے ذریعے اسے نشانہ بنایا گیا۔