جمعه 29/نوامبر/2024

شام میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فضائی جارحیت

ہفتہ 9-نومبر-2024

شام کے سرکاری میڈیانے ہفتے کے روز حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں پر اسرائیلی حملے کی اطلاع دی جس میںفوجی زخمی ہوئے اور مادی نقصان ہوا۔

 

سرکاری خبر رساںایجنسی ’سانا‘ نے بتایا، "نصف شب کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوب مشرقی حلب کیسمت سے فضائی جارحیت شروع کی جس میں حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں کئی مقاماتنشانہ بنے”۔

 

رپورٹ میں مزیدتفصیلات فراہم کیے بغیر مزید کہا گیا کہ حملے کے نتیجے میں "متعدد فوجی زخمیہوئے اور کچھ مادی نقصان ہوا”۔

 

برطانیہ میں قائمجنگی نگران ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملوں میں فوجیتنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

رصدگاہ نے یہ بھیکہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ارکان اور تہران کے حامی گروہ اس علاقے میں مقیمتھے۔

مختصر لنک:

کاپی