جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر مالک القاضی کی بھوک ہڑتال 65ویں دن میں جاری

اتوار 18-ستمبر-2016

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت فلسطینی نوجوان کی احتجاجاً جاری بھوک ہڑتال آج 65 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ بھوک ہڑتالی مالک القاضی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مالک القاضی نے 15 جولائی 2016ء کو اپنی بلا جواز انتطامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

مالک القاضی کو صہیونی فوج نے 23 مئی 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ 23 مئی 2016 ء کو ان کی انتظامی حراست میں ایک بار پھر توسیع کی تو انہوں نے بلا جواز اور ظالمانہ حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق مالک القاضی اس وقت فلفسون نامی اسپتال میں اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہیں۔ کھانا پینا ترک کرنے کے نتیجے میں وہ مسلسل بے ہوش ہیں۔ ان کی بینائی اور سماعت بھی متاثر ہوئی ہے جب کہ جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا ہے۔

صہیونی جیل انتظامیہ اور اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے بھوک ہڑتالی اسیر کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسیر کو زبردستی خوراک دینے کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی