جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ شبہات‘ کی چھان بین کی سفارش

اتوار 9-اکتوبر-2016

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی نئے اندازمیں تحقیقات شروع کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہے۔ عبرانی اخبارات کے مطابق اسٹیٹ کنٹرولر نے مشیر قانون کو سفارش کی ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ نوعیت کے الزمات اور شبہات‘ کی چھان بین کے لیے اقدامات کریں۔

عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسٹیٹ کنٹرول یوسف شابیرا نے حال ہی میں حکومتی مشیر قانون کو تحریری طور پر تاکید کی ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے الزامات کی چھان بین کرائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اسٹیٹ کنٹرولر نے مشیر قانون افیحائی مندلبلیت کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف کرپشن سے متعلق کیسز کی تحقیقات کے ضمن میں ان مجرمانہ شبہات کا بھی جائزہ لیا جائے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار رہے ہیں۔

اسٹیٹ کنٹرولر نے لکھا ہے کہ انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ مشیر قانون نے وزیراعظم کے سابقہ بیرونی دوروں کے دوران رقوم کے غلط استعمال کیی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے تو یہ درست نہیں۔ مشیر قانون کو وزیراعظم کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے کرپشن کے جرائم کے شبہات کی واضح تحقیقات کرنا چاہئیں۔

خیال رہے کہ نیتن یاھو پر عدالتوں میں قائم مقدمات میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ ماضی میں مختلف حکومتی عہدوں کر فائز رہتے ہوئے بیرونی دورے کرتے رہے اور ان دوروں میں انہوں نے دوسرے ملکوں سے اپنے  ذاتی استعمال کے لیے رقوم بھی حاصل کی تھیں۔ اس کے علاوہ ان کے اہلیہ قومی خزانے سے گھر کے لیے فرنیچر خرید کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے بجلی کے کام پر بھی قومی خزانے سے رقم صرف کرتی پائی گئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی