جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین کے 22 ممالک کے سفیروں کا وفد آج غزہ کا دورہ کرے گا

منگل 8-نومبر-2016

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے کے دس سال کے دوران پہلی بار یورپی ممالک کے سفیروں کا ایک بڑا وفد آج غزہ پہنچ رہا ہے۔ غزہ جانے والے وفد میں 22 یورپی ملکوں کے سفیر شامل ہوں گے۔

فلسطینی تعلقات عامہ کونسل کے چیئرمین ناسم نعیم نے مرکز اطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 22 یورپی ملکوں کے دو درجن سفیروں کا وفد غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے والا پہلا وفد ہے۔ یورپی سفارت کاروں کا وفد شمالی غزہ کی پٹی میں ’’ایریز‘‘ گذرگاہ سے غزہ داخل ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی وفد کے دورے کا مقصد غزہ کی پٹی میں موجود معاشی بحران اور جنگ کی تباہی کاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا جائزہ لینا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2007ء میں غزہ کی پٹٰی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی معاشی پابندیوں کے بعد یورپی ملکوں کا یہ پہلا بڑا وفد ہے جو غزہ کا دورہ کر رہا ہے۔

حال ہی میں سوئٹزلینڈ کے سفیر نے متعدد دیگر سفارت کاروں کے ہمراہ غزہ کی پٹی کا دورہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی