جمعه 15/نوامبر/2024

ترک ادارےIHH کا غزہ کے معذوروں کے لیے الیکٹریکل وہیل چیئرز کا عطیہ

ہفتہ 19-نومبر-2016

ترکی کے امدادی ادارے ’’IHH‘‘ کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں معذور ہونے والے فلسطینیوں کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کا عطیہ دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک امدادی ادارے’’آئی ایچ ایچ‘‘ کی طرف سے غزہ کی پٹی کے معذور افراد کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ روز آئی ایچ ایچ نے اپنا وعدہ پورا کردکھایا اور ایسی نو الیکٹرک وہیل چیئرز معذور فلسطینیوں میں تقسیم کی گئیں۔

الیکٹرک وہیل چیئر حاصل کرنے والے ایک فلسطینی ابو رامی نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی وہیل چیئر کی نسبت الیکٹرک وہیل چیئر زیادہ آسانی کے ساتھ چلتی اور طویل فاصلے تک سفر کرنے سہولت مہیا کرتی ہیں۔ ابو رامی نے ترک امدادی ادارے’’آئی ایچ ایچ‘‘ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

درایں اثناء ترک امدادی ادارے کے چیئرمین’’محمد کایا‘‘ نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے معذوروں کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق 9 معذوروں میں الیکٹرک وہیل چیئرز تقسیم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک الیکٹرک وہیل چیئر کی تیاری پر 2600 ڈالر کے اخراجات آئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی