جمعه 15/نوامبر/2024

4 دن میں اسرائیلی فوج کی 62 گاڑیاں اور ٹینک تباہ کیے:القسام

ہفتہ 18-نومبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا ہے کہ بریگیڈکے مجاہدین نے 4 دن کے اندر اسرائیلی قابض فوج کی 62 فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچانےاور تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے 3 دن پہلے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران کم از کم9 فوجی ہلاک ہوئے۔

 

ابو عبیدہ نےالجزیرہ کے ذریعے حاصل کی گئی ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں وضاحت کی کہ یہ گاڑیاں ٹینکوں،ٹروپ کیریئرز اور بلڈوزر پر مشتمل تھیں۔

 

انہیں ٹینک شکن میزائلوںسے نشانہ بنایا گیا اور عمارتوں میں چھپے ہوئے پیدل دستوں کے گروہوں کو بھی نشانہبنایا گیا۔ دھماکہ خیز آلات، درمیانے درجے کے ہتھیاروں اور سنائپر ہتھیاروں کےساتھ کیکے گئے حملوں میں درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ بریگیڈز نے 3 دن پہلے دو الگ الگ کارروائیوں میں کم از کم 9 اسرائیلی فوجیوںکو ان کی گاڑیوں کے باہرہلاک کیا۔ القسام کے ارکان نے کل جمعرات کی صبح شمال مغربیلاہیا میں اینٹی آرمر گولوں سے دو فوجی جیپوں کو تباہ کر دیا۔ .

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ اسی دن القسام کے ارکان بیت حانون میں ایک اپارٹمنٹ کو تباہ کرنے میں کامیابہو گئے جس میں خصوصی اسرائیلی فوجی جمع تھے۔ انہیں اینٹی پرسنل گولوں سے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ مزاحمت کاروں نے تل ابیب اور عسقلان پر راکٹ دغے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ جہاں فلسطینی مزاحمت کار قابض افواج کواس کے فوجیوں اور افسران کی جانوں میںبھاری نقصان پہنچانے اور اس کی گاڑیوں کو تباہ کرنے میں مصروف ہے وہیں دشمن فوج کیفورسز بچوں، خواتین سمیت عام شہریوں کو ان کے گھروں میں محصور کرنے میں مصروف ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی